5 جون 2011 - 00:30

پاکستان کی فوج شمالی وزیرستان میں امریکی دباؤ پر ممکنہ آپریشن کے پیش نظر اپنے حمایت یافتہ طالبان اور القاعدہ کے افراد کو دوسرے علاقوں میں منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ابنا: پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئي ایس آئی اور فوج پانچ سال سے طالبان خاص طور پر حقانی نیٹ ورک کو بعض دہشتگرد گروہوں کے ساتھ کرم ایجنسی میں بسانا چاہتی ہے اوران پانچ برسوں کے دوران بالا کرم ایجنسی میں اکثریت کے حامل طوری اور بنگش قبائل نے اس منصوبے کی مخالفت کی ہے اور اپنے علاقے میں القاعدہ اور طالبان کو آنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ کیونکہ وہ ان کی غیر انسانی اور غیر اسلامی کارروائیوں کو قبول نہیں کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان کی فوج حقانی نیٹ ورک کو کرم ایجنسی کے پہاڑی علاقوں میں لانا چاہتی ہے تاکہ جنگلی اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھا کر اس نیٹ ورک کو درۂ شلوزان ناراۓ اور اسپینہ شگے کے راستے سے افغانستان روانہ کر سکے۔
پاکستانی فوج اب طالبان اور القاعدہ کو طوری اور بنگش قبائل کے ساتھ لڑا کر اسے شیعہ اور سنی لڑائی کا رنگ دینا چاہتی ہے جبکہ حقیقت میں یہ شیعہ وسنی کی لڑائی نہیں ہے اور خود علاقے کے اہل سنت بھی طالبان کے سخت مخالف ہیں۔ طالبان اور القاعدہ کے افراد نے طوری اور بنگش قبائل کی مزاحمت کی وجہ سے اس علاقے کا پاکستان کے دوسرے علاقوں سے رابطہ کئی برسوں سے منقطع کر رکھا ہے۔
کرم ایجنسی کے لوگ طالبان کے غیر انسانی اقدامات اور اس وجہ سے کہ ممکن ہے کہ ان کے علاقوں پر بھی ڈرون حملے شروع ہوجائیں وہ اپنے علاقے میں طالبان کی موجودگی پر راضی نہیں ہیں۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

اہم: اس پٹیشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے 10 لاکھ ووٹوں کی ضرورت ہے مگر کیا کیا جائے کہ ابھی تک چالیس ہزار افراد نے بھی ووٹ نہیں دیا۔ فارورڈ کریں امام زمانہ (عج) کے صدقے۔ پلیز 

   بحرین میں مظالم روکنے کےلئےCLICK صرف دس لاکھ ووٹوں کی ضرورت

شاہانی صاحب نے ابنا کو لکھا ہے کہ یہ خبر درست نہیں ہے جس کے جواب میں عرض کرتے ہیں:
اگر یہ خبر درست نہیں ہے تو آپ کوئی ثبوت پیش کریں۔ حقانی نیٹ ورک کو پاراچنار میں لانے والی فوج نہیں ہے تو کون ہے؟ کیا پاکستانی حکومت اور فوج کی مرضی کے بغیر حقانی نیٹ ورک کو اس علاقے میں لانا ممکن ہے؟ کیا پاراچنار کا چار سالہ محاصرہ بھی جھوٹ ہے؟ ہماری بھی یہی آرزو ہے کہ یہ خبر درست نہ ہو لیکن افسوس کہ یہ خبر کافی حد تک درست ہے۔ اگر درست نہیں ہے اور فوج کو اپنے عوام کا امن عزیز ہے تو پاراچنار کے راستے کیوں نہیں کھولتی اور ان دہشت گردوں کو لگام کیوں نہیں دیتی؟ یہ بات تو ہماری نہیں ہے بلکہ غیرجانبدار مبصرین نے لکھا ہے کہ حکومت حقانی نیٹ ورک کو بچانے کے لئے اسے شمالی وزیرستان سے پاراچنار منتقل کررہی ہے تا کہ اگر امریکہ کے دباؤ پر وہاں آپریشن ہوا تو حقانی نیٹ ورک محفوظ رہے اور پاراچنار کے علاقے شلوزان کی پہاڑیوں میں اس کے لئے ایک اڈہ مہیا کرے جہاں سے وہ افغانستان میں کاروائیاں کرسکیں۔ ثبوت بھی اس حوالے سے کم نہیں ہیں آپ کے پاس اگر اس خبر کی تردید کے لئے کوئی ثبوت ہے تو لائیں۔


-
آئی ایس آئی، حقانی نیٹ ورک اور پاراچنار

- فوجی ترجمان: آئی ایس آئی کا کسی دہشت گرد گروپ سے کوئی رابطہ نہیں| حقیقت کیا ہے؟

- پاکستان کے سرحدی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان سرگرم ہیں

- نیٹو کا پہلی بار حقانی گروپ سے مذاکرات کا اعتراف / ضمیمہ اور لنکس

- شلوزان کے علاقے میں شہداء کی تعداد 25 ہوگئی ہے / اپڈیٹ

- مقبوضہ گاؤں طالبان دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا / سرکاری ہیلی کاپٹروں کے شیعہ مدافعین پر شدید حملے / اپڈیٹ: تازہ صوت حال

- پاراچنار: شلوزان و خیوص پر دہشت گردوں کی زبردست بمباری، حکومت تماشا دیکھ رہی ہے
- پاراچنار: شیعہ مسافرین پر دہشت گردوں کا حملہ، 9 افراد زخمی / تبصرہ / یو این ایچ سی آر رپورٹ
Title: Haqqani Network Shifting from North Waziristan to Pakistan’s Kurram Agency

- شلوزان کے علاقے میں شہداء کی تعداد 25 ہوگئی ہے / اپڈیٹ

- مقبوضہ گاؤں طالبان دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا / سرکاری ہیلی کاپٹروں کے شیعہ مدافعین پر شدید حملے / اپڈیٹ: تازہ صوت حال